اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شہر حمص کے سیکورٹی مرکز پر خودکش حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
شام کے شہر حمص کے سیکورٹی مرکز پر خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 30 افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔
علاقائی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی سینٹر پر دو خودکش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری خاک وخون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲